8 ستمبر 2015 - 16:35
داعش نے موصل سے 127 بچوں کو اغوا کر لیا

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل سے 127 بچوں کو اغوا کرلیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی نیوز کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل سے 127 بچوں کو اغوا کرلیا ہے ۔

عراقی نیوزڈاٹ نے موصل میں کرد ڈیموکریٹک پارٹی شاخ کے ترجمان سعید مموازینی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پچھلے چند دنوں کے دوران داعش نے شہر موصل سے 11 تا 15 سال کے 127 بچوں کا اغوا کر کے اپنے کمپوں میں منتقل کیا  جہاں انہیں ممکنہ طور پر ہتھیار استعمال کرنے اور دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کیلئے تیار کیا جائے گا  ۔

سعید کے مطابق داعش ان بچوں کو خودکش حملہ آوروں کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

واضح رہے کہ مارچ 2011 ء میں شام کا بحران شروع ہونے کے ساتھ ہی سعودی عرب اور قطر نے بعض مغربی ممالک کی تعاون سے شام کو تباہ کرنے اور اس ملک کا قتل عام کرنے کیلئے دہشتگردوں کی مالی مدد کی اور انہیں ہر قسم کے جدید ہتھیار فراہم کئے اوریہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲